ہبلی بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ 'جو وکلاء گرفتار کشمیری طلباء کے لیے اپنی قانون خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں وہ ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے دھرود پرنسپل ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل سیکنڈ جوائنٹ مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) عدالت نے تین طلباء، جن کی شناخت باسط عاشق صوفی (19 برس)، طالب ماجد (19 برس) اور عامر محی الدین (23 برس) کے نام سے ہوئی ہے، کو اس معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے 28 فروری تک پولیس تحویل میں بھیجا ہے۔