اردو

urdu

ETV Bharat / state

قربانی کے جانور مررہے ہیں، چارہ دستیاب ہے نہ خریدار - businessmen

ملک کی دوسری ریاستوں میں عیدالضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں لیکن کرفیو زدہ وادی کشمیر میں قربانی کے جانوروں کو خریدنے کے لیے لوگ دستیاب نہیں ہیں۔

قربانی کے جانور مررہے ہیں، چارہ دستیاب ہے نہ خریدار

By

Published : Aug 9, 2019, 3:31 PM IST

حکومت کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں عام زندگی بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے اور اس کی وجہ سے عیدالضحیٰ کی کوئی رونق نظر نہیں آتی۔

قربانی کے جانور مررہے ہیں، چارہ دستیاب ہے نہ خریدار

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک کاروباری زبیر احمد نے کہا کہ حالات کتنے بھی کشیدہ ہوں لیکن ہمارے مذہب کے مطابق ہمیں عیدالضحیٰ پر قربانی پیش کرنا فرض ہے۔حکومت کی جانب سے ہمیں پہلے ہی عید کے لیے قربانی کے جانوروں کو دستیاب رکھنے کو کہا گیا تھا۔ ہم نے کروڑوں روپےخرچ کئے تھے لیکن اب کشمیر میں لوگوں کو اپنے گھروں سے نکلنے نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کیلئے چارہ مل رہا ہے اور نہ خریدار، اب جانور بھی مرنے لگے ہیں۔

اگر حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت ہے تو ہمیں عید کے فرائض انجام دینے سے کیوں روکا جارہا ہے۔

ایک اور تاجر عمر نے کہا کہ جب حالات ٹھیک ہوتے تھے تو کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کرتے تھے لیکن موجودہ صورتحال میں لوگوں کو گھروں میں قید کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details