جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آج عالمی یوم یوگا (World Yoga Day) منایا گیا۔
اس دوران ضلع سیکرٹریٹ میں محکمہ آیوش کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کولگام کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے حصہ لیا اور مختلف یوگ آسنز پیش کیے۔

یوگا پروگرام میں ضلع کولگام کے مختلف اسکولز کے بچوں کے ساتھ ساتھ آیوش ڈیپارٹمنٹ کولگام کے اسٹاف اور مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر آیوش، ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے سیشن کے دوران بتایا کہ یہ دن یوگا کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے شرکا کو یوگا کے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ یوگا کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ بیشتر لوگوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے۔