اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ بند ہونے سے مسافر پریشان - jk highway

درماندہ مسافروں کا کہنا ہے کہ جموں میں ہوٹل مالکان و دکاندار انہیں دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

قومی شاہراہ بند ہونے سے مسافر پریشان

By

Published : Nov 16, 2019, 8:35 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پچھلے تین دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے جموں میں ہزاروں کی تعداد میں درماندہ مسافروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔

قومی شاہراہ بند ہونے سے مسافر پریشان

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان بھاری پسیاں اور چٹانیں گِر آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوگئیں ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین دنوں سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے وہ جموں میں درماندہ ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔ انہوں نے کہا جموں میں ہوٹل مالکان و دکاندار مسافروں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں مداخلت کر کے درماندہ مسافروں کی مدد کریں۔

واضح رہے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رامبن کے ڈگڈول علاقے میں دو دن پہلے سڑک پر پسیاں گِر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details