اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cloud Burst in Tral وانٹی ناڈ اور ززبل میں بادل پھٹنے کے واقعات - پلوامہ ضلع کے ترال کے وانٹی ناڈ نارستان

پلوامہ ضلع کے ترال میں واقع وانٹی ناڈ نارستان اور ززیل لام گاؤں میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ مذکورہ علاقوں میں پانی جما ہونے سے مقامی باشندوں کو بڑدشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

وانٹی ناڈ اور ززبل میں بادل پھٹنے کے واقعات
وانٹی ناڈ اور ززبل میں بادل پھٹنے کے واقعات

By

Published : Aug 4, 2023, 1:07 PM IST

وانٹی ناڈ اور ززبل میں بادل پھٹنے کے واقعے

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال کے وانٹی ناڈ نارستان اور ززیل لام گاؤں میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ گاؤں کے بیشتر علاقوں میں پانی جما ہونے سے مقامی باشندوں کو بڑدشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ پانی کے ریلے دیکھ کر پوری بستی سہہم کر رہ گئی اور مرد گھروں سے باہر آگئے اور پانی کے ریلے نہر کی طرف مڑ گئے جس کی وجہ سے انکے رہایشی مکانات بچ گیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گاؤں میں خوش قسمتی سے اگرچہ کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم پانی ان کے کھیت کھلیانوں میں داخل ہوا، جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑک میں دراڑ پڑ گئے۔ سڑکوں کے کنارے باندھوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جس کی وجہ سے کسان خون کےآنسو رونے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:Walnut Tress In Kulgam کولگام میں اسکول کے صحن میں آخروٹ کے درخت کاٹے گئے

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں کی رابطہ سڑک آمد و رفت کے قابل نہیں رہی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فوری معاوضے کا مطالبہ کیا۔ ادھر اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے آج صبح دیگر عہدیداروں کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ انھوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details