ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے جمعرات کو ضلع میں پنچائت سطح پر ہیلتھ کلبس کے قیام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔
اس میں دیہی علاقوں میں کووڈ19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں بلاک ڈویلپمنٹ چیرمین ، چیف میڈیکل آفیسر بشیر احمد ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر نذیر احمد ، سرپنچ ، بی ڈی اوز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ہیلتھ کلبوں کی تشکیل ، جس میں تربیت ، لاجسٹکس کی دستیابی بشمول ماسک ، سینیٹائزر اور دیگر طبی آلات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بتایا گیا کہ ہیلتھ کلبوں کے قیام کے لئے ہر پنچایت کے لئے 2 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور ہیلتھ کلبس کے قیام کے لئے ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔