اردو

urdu

ETV Bharat / state

ذہنی طور پر معذور لوگوں کا احتجاج - جموں کشمیر اتحاد ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں ذہنی طور پر معذور لوگوں نے پرامن احتجاج کیا۔

ذہنی طور پر معذور لوگوں کا احتجاج

By

Published : Jul 31, 2019, 7:02 PM IST

جموں کشمیر اتحاد ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے سربراہ فاروق احمد کا کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے ہم جیسے لوگوں کوکوئی بھی سہولیت فراہم نہیں ہوئی ہے ۔

ذہنی طور پر معذور لوگوں کا احتجاج

انہوں نے کہاکہ سرکار ہم جیسے لوگوں کو سہولیت دینے کے نام پر بڑے بڑے عہدے کرتی ہے لیکن حقیقیت میں اب تک کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔سرکار کے جھوٹے وعدے کے سبب ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ سوشل والفیر محکمہ کی جانب سے ابھی بھی ماہانہ صرف ایک ہزار روپے ملتا ہے اور آج کل کے دور میں اتنے کم پیسوں سے ہمارا گھر نہیں چلتا ہے۔سرکار کی جانب سے ہمیں گولڈ کارڈ دیا گیا ہے لیکن اس سےکوئی فائدہ نہیں ملتا ہے۔ہمیں بجلی کابل بھی ان کم پیسوں سے بھرناپڑتاہے۔

ہماری گورنر انظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ہمارے مسائل پر نظر ڈالے اور ہمارے مشکلات کا ازالہ کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details