اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریچھ کے حملے سے آدھا درجن بھیڑ ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے دیہی علاقے میں ان دنوں ریچھ کا بھیڑ بکریوں پر بہت زیادہ حملہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے مویشی پالنے والے بے حد پریشان ہیں۔

ریچھ کے حملے سے آدھا درجن بھیڑ ہلاک
ریچھ کے حملے سے آدھا درجن بھیڑ ہلاک

By

Published : Jun 14, 2020, 2:28 PM IST

یہ واقعہ ضلع کپوڑاہ کے قصبہ ہندواڑہ کے شاٹھی گام کا ہے۔

اس علاقے میں بھیڑ اور بکریوں پر ریچھ برابر حملہ کرتے رہتے ہیں۔

گذشتہ روز شاٹھی گام راجوار میں ایک ریچھ نے آدھے درجن سے زیادہ بھیڑ اور بکریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سید محمد مقبول گیلانی ساکنہ شاٹھی گام راجوار ہندوارہ کے گاو خانے میں ریچھ نے گھس کر کئی بھیڑوں کو ہلاک کردیا ۔

انہوں نے بتایاگزشتہ رات ایک ریچھ نے گاوخانے میں گھس کر نصف درج بھیڑوں حملہ کیا۔

انہوں نے محکمہ جنگلات سے اپیل کی کہ وہ ان جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لئے پنچڑا لگائیں جائے تاکہ اس ریچھ کو پکڑ لیا جائے اور شاٹھی گام کے لوگ راحت کی سانس لیں سکے۔

محکمہ جنگلات کے ایک بلاک افسر حفیظ اللہ خان نے بتایا آئندہ دو دنوں کے اندر اندر مذکورہ گاؤں میں ریچھ کو پکڑنے کے لئے پنجرا لگایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details