اس عمارت میں سوشل ویلفیر دفتر، سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور آنگن واڈی دفتر کام کر رہے تھے۔
یہ دفتر قصبے کے تحصیلدار آفس، پولیس سٹیشن، منصف آفس اور اسپتال کے بالکل نزدیک تھے۔ البتہ آگ کی وجہ سے یہ عمارت خستہ ہو گئی جس سے اب یہ دفتر 01 کلو میٹر دوری کے فاصلے پر ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں بزرگ لوگوں کی ایک خاصی تعداد بھی شامل ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے واحد احمد بٹ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ یہ عمارت 2017 میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تباہ ہوگئی تھی اس عمارت میں ایک ساتھ دفاتر کام کر رہے تھے جو اب قصبے میں ہی مختلف جگہوں پر کام کر رہے ہیں۔