جموں کے تمام گرودواروں میں گروپرب کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور سب سے بڑی تقریب جموں کے بی بی چاندگر گرودوارہ میں منعقد ہوئی جس میں کافی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
عقیدت مندوں نے گرودواروں میں ماتھا ٹیکا اور ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔
گورونانک دیو جی کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر راگی جتھوں نے بھجن کیرتن کرکے عقیدت مندوں کو محظوظ کیا اور مذہبی رہنماؤں نے گرو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ' گرو نانک دیو جی ایک عظیم سنت تھے اور ان کی تعلیمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے'۔
اس تقریب میں سکھ مذہب سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے مانے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
حسب روایات گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور جو زائرین میں مفت میں تقسیم کیا گیا۔