اردو

urdu

جموں میں کیرتن کا اہتمام

نگر کیرتن میں مختلف اسکولی طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ گروگوبند سنگھ جی کی خدمات کو یاد کیا۔

By

Published : Dec 30, 2019, 4:56 PM IST

Published : Dec 30, 2019, 4:56 PM IST

guru gobind singh prakash keertan celebrated in jammu
جموں میں کیرتن کا اہتمام

شری گورو گوبند سنگھ کا پراکاش اتسو منانے کے سلسلے میں آج جموں میں ایک کیرتن کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نگر کیرتن گوردوارا گورونانک دیو جی چاند نگر جموں سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے نانک نگر میں گورو دارہ سنگھ سبھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جموں میں کیرتن کا اہتمام

نگر کیرتن میں مختلف اسکولی طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ گروگوبند سنگھ جی کی خدمات کو یاد کیا۔

کیرتن میں گتکابازی، تلوار بازی، منہ سے آگ نکالنے جیسے کرتب لوگوں کو دکھائیں گئے۔ کیرتن کے دوران راگی جتھوں نے گورو کے تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کرایا۔

ٹرلوچن سنگھ وزیر کی قیادت میں نکالے گئے اس نگر کیرتن میں کئی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں و گوردوارا پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details