جموں وکشمیر کے ضلع سرینگر کے چھانہ پورہ میں آج دیر شام عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملہ کیا گیا ۔ لیکن اس حملے میں کسی طرح کے جان ومال کا نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
سرینگر میں گرینیڈ حملہ - jammu kashmir
جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے چھانہ پورہ میں نامعلوم افراد نے ایس ایس بی کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔
سرینگر میں گرنیڈ حملہ
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق یہ حملہ ایس ایس بی کیمپ پر کیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی۔ تادم تحریر کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں گرینیڈ حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔
Last Updated : Jan 1, 2021, 8:21 PM IST