اردو

urdu

By

Published : Oct 28, 2019, 4:56 PM IST

Updated : Oct 28, 2019, 8:09 PM IST

ETV Bharat / state

سوپور میں گرینیڈ دھماکہ، متعدد زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں نامعلوم افراد نے گرینیڈ حملہ کیا ۔ اس حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

سوپور میں گرینیڈ دھماکہ

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ سوپور کے جنرل بس اسٹینڈ کے باہر کیا گیا۔نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی گشتی ٹیم کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا لیکن یہ نشانہ چوک جانے کی وجہ سے بس اڈہ پر کھڑے لوگوں کے بیچ گرکر پھٹ گیا جس میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں جن میں چھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ چھ افراد کو سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔


دھماکہ کے بعد فورا پولیس اور سکیورٹی فورسزکے جوانوں نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔گزشتہ تین دنوں میں کیاگیا یہ دوسرا حملہ ہے اور اس سے پہلے کرن نگر علاقہ میں ایک گرینیڈ حملہ میں سی آر پی ایف کے چھ جوان زخمی ہوگئے تھے ۔

سوپور بس اڈہ پر ہوئے حملہ کی فی الحال کسی بھی شدت پسند تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے سرینگر کے کرن نگر علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک گرینیڈ حملے میں چھ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Oct 28, 2019, 8:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details