کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران دیہی غریبوں کو درپیش معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لیے محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج (آر ڈی ڈی اینڈ پی آر) نے عیدالفطر سے قبل منریگا کے تحت 170 کروڑ روپئے تقسیم کیے ہیں تاکہ مزدور طبقہ جوش اورخوشی کے ساتھ جشن منائے۔
محکمہ نے غریبوں کے لیے تقریبا 183 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوچکے ہے۔20 اپریل 2020 کے بعد سے منریگا کے کام دوبارہ شروع کرنے کے بعد محکمہ نے منریگا کے تحت 14000 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں 1670 پانی کے تحفظ اور آبپاشی کے کام، 4000 دیہی انفراسٹرکچر پروجکیٹز اور 8300 پی ایم اے وائی جی مکانات شامل ہیں جن میں 5.28 روپے شامل ہیں۔