جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز جے کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے امیدواروں کے ایک پینل کی تجویز کرنے کے لیے ایک سرچ کمیٹی تشکیل دی۔
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن(بوس) کی موجودہ چیئیرمین وینا پنڈتا کی میعاد 30 اپریل کو ختم ہوگی۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے ڈی) کے جاری کردہ حکم کے مطابق پانچ رکنی سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی محکمہ خزانہ کے فینانشل کمشنرکریں گے اور یہ کمیٹی امیدواروں کو پیش کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کشمیر و جموں یونیورسٹی دونوں کے وائس چانسلر شامل ہیں۔
جی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق کمیٹی محکمہ اسکول ایجوکیشن کی خدمات انجام دیں گی اور وہ پندرہ دن کے اندر پینل پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ جے کے بوس کی موجودہ چیئیرمین وینا پنڈتا کو ظہور احمد چٹ کی جگہ 10 اگست، 2017 کو بورڈ کی ذمہ داران چیئر پرسن مقرر کیا گیا تھا۔
بعد میں پانچ اپریل 2018 کو، پنڈتا کو دو سال کی مدت کے لیے بورڈ کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا۔ وینا پنڈتا کی میعاد 04 اپریل کو ختم ہوگئی، لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ان کی مدت 30 اپریل تک بڑھا دی۔