اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر: فلائی اوور کا افتتاح - flyover

ریاست جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے آج سرینگر شہر کے لال چوک پر واقع ٹی آر سی گریٹ سپریٹر( منی فلائی اوور) کا افتتاح کیا۔

سری نگر: فلائی اوور کا افتتاح

By

Published : May 9, 2019, 3:36 PM IST

گورنر نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ سرینگر کا دوسرا فلائی اوور بھی جون تک عوام کے لیے وقف کیا جائے گا۔

سری نگر: فلائی اوور کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ اگلے 15 دنوں میں جہانگیر چوک سے لے کر آرام باغ تک کا حصہ بھی عوام کے حوالے کیا جائے گا۔

گورنر نے مزید کہا کہ فلائی اوور کا آخری حصہ جون میں عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوگا۔

جموں اینڈ کشمیر اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی کی طرف سے تعمیر کیے گئے اس فلائی اوور سے سرینگر شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس پل کی سنگ بنیاد ریاست کے سابق وزیراعلی مفتی محمد سعید نے دسمبر 2015 میں رکھی تھی اور تعمیر اس کی تعمیر کو 2016 میں پائے تکمیل تک پہنچانا تھا لیکن ریاست میں ناسازگار حالات کے سبب ایسا ممکن نہیں ہوپایا۔

اس سے قبل جہانگیر چوک سے رام باغ فلائی اوور کے پہلے حصے کا افتتاح سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 11 مئی 2018 کو کیا تھا۔

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اس پل کو وی آئی پی موومنٹ کے دوران بھی کام میں لایا جا سکتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details