مرکزی حکومت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کھونمو کی طرف سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انڈسٹریز ایسوسیشن کھونمو کے صدر عمران مرتضیٰ نے کہا کہ 2019 سے کشمیر میں کاروباری انڈسٹریز کافی مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔
'انڈسٹریز کو مالی پیکیج فراہم کیا جائے'
جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں موجود انڈسٹریز ایسوسی ایشن، کھونمو کے صدر عمران مرتضیٰ نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ وہ انڈسٹریز کی مالی مدد کر کے ہزاروں مزدورں کے روزگار کو بحال کرے۔
سرکار ایڈسٹریز کو مالی پیکیج فراہم کرے: عمران مرتضیٰ
اس سے مکان مالکان مالی بحران سے دوچار ہے۔ انڈسٹریز روز بہ روز دم توڑتی جارہی ہے۔ موجودہ عالمی وبا میں ہزاروں مزدور پریشان ہے اور انتظامیہ گہری نیند سوئے ہوئی ہے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ انڈسٹریز کو بچانے کے لیے گورنمنٹ کو مالی پیکیج دینا چاہیے، جس سے یہ کاروباری انڈسٹریز کچھ حد تک بحال ہوسکے اور ہزاروں لوگ روزگار سے جڑ سکے۔