اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chestnuts Production in Wular Lake وولر جھیل میں سنگھاڑا کی اچھی پیداوار سے ماہی گیروں میں خوشی

بارہمولہ کے ولر جھیل میں رواں برس سنگھاڑا کی اچھی پیداوار ہونے سے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر ہے۔ ماہی گیر ولر جھیل سے ہی اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔ کشمیر میں سنگھاڑا بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے جس کی وجہ یہ کافی مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ Wular Lake of Baramulla

وولر جھیل میں سنگھاڑا کی اچھی پیداوار
وولر جھیل میں سنگھاڑا کی اچھی پیداوار

By

Published : Sep 1, 2022, 3:04 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے درمیان ایک گاؤں زرمنز وٹلب واقع ہے۔ اس گاؤ کی بیشتر آبادی ماہی گیر طبقے سے وابسطہ ہے جو ولر جھیل سے مچھلی اور سنگھاڑہ کا کاروبار کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے۔ Singhara Production in Wular Lake Baramulla

ویڈیو

دراصل زرمنز گاؤں کے لوگ ولر جھیل کے کنارے پر مقیم ہیں اور وہ ولر جھیل سے ہی اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔ یہاں مقیم ماہی گیر سنگھاڑوں کے ساتھ ساتھ مچھلی کا بھی کاروبار کرتے ہیں۔ کشمیر میں سنگھاڑا بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے جس کی وجہ یہ کافی مہنگا فروخت ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی ماہی گیروں نے بتایا کہ اس سال سنگھاڑا کی بہترین پیداوار ہوئی ہے اور اس وقت ریٹ بھی اچھی خاصی ہے۔ مارکٹ میں ایک کلو سنگھاڑا تقریبا پچاس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:


ماہی گیروں نے بتایا کہ وہ غریب لوگ ہیں اور جھیل سے ہی اپنا گزارا کرتے ہیں۔ اس حکومت کو چاہیے کہ وہ ولر جھیل کی تحفظ کے لیے سنجیدہ ہوں، کیونکہ ہم اسی ولر جھیل سے اپنی رندگی کا گزارا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details