اردو

urdu

ETV Bharat / state

گرلز اسکول چھانپہ کی حالت ناگفتہ بہ

مقامی لوگوں کے مطابق کئی بار چیف ایجوکیشن آفیسر اور زونل ایجوکیشن افسران کو تحریری اور زبانی گزارش کرنے کے باوجود کارگر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ جس کی وجہ سے لڑکیوں کے والدین کافی فکر مند ہیں۔

گرلز اسکول چھانپہ کی حالت ناگفتہ بہ
گرلز اسکول چھانپہ کی حالت ناگفتہ بہ

By

Published : Dec 31, 2020, 12:03 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلح رامبن کے علاقہ بٹوٹ کی گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول چھانپہ کی عمارت خستہ حالی کی شکار ہے۔ لوگوں کے مطابق اسکول عمارت گزشتہ پانچ سالوں سے خستہ ہے اور عمارت طالبات کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

سرکاری اسکول میں بیشتر غریب کنبوں سے تعلق رکھنے والی طالبات پڑھتی ہیں تاہم اسکول کی خستہ عمارت کی وجہ سے کمسن لڑکیوں کا مستقبل اور زندگیاں خطرے میں پڑھ گئی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق موسم گرما میں طالبات کے اسکول بیگ میں زہریلے سانپ گھس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا اسکول کی عمارت کی حالت انتہائی خراب ہے اور مرمت کے نام پر باہر سے رنگ و روغن کردیا جاتا ہے۔

عمارت مکمل طور مخدوش ہوچکی ہے اور اسکول میں طالبات کے لیے بیت الخلاء کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کئی بار چیف ایجوکیشن آفیسر اور زونل ایجوکیشن افسران کو تحریری اور زبانی گزارش کرنے کے باوجود کارگر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ جس کی وجہ سے لڑکیوں کے والدین کافی فکر مند ہیں۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے عمارت از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details