اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آزاد اپنی تقریر کے سیاق و سباق واضح کریں' - etv bharat

غلام احمد میر نے کہا کہ 'غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کے عوام کو 27 اور 28 فروری کو اپنے خطاب میں الجھایا۔ میں خود چاہتا ہوں کہ وہ ان بیانات کو واضح کریں۔ '

'آزاد اپنی تقریر کے سیاق و سباق واضح کریں'
'آزاد اپنی تقریر کے سیاق و سباق واضح کریں'

By

Published : Mar 3, 2021, 8:05 AM IST

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر غلام احمد میر نے پارلیمان میں سابق حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کی جانب سے 28 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔

میر نے کہا '27 فروری کو جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ لیکن پھر بھی امید تھی کہ آزاد صاحب جموں و کشمیر کے عوام کے لئے تقریر کریں گے۔ تاہم، انہوں نے 28 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کر کے ساری امیدوں کو چکنا چور کردیا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'انہیں عوام کے سامنے آکر اپنی تقریر کے سیاق و سباق کو واضح کرنا ہوگا۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے عوام کو 27 اور 28 فروری کو اپنے خطاب میں الجھایا۔ میں خود چاہتا ہوں کہ وہ ان بیانات کو واضح کریں۔ '

انہوں نے کہا 'تو، پروگرام کا اہتمام کرتے ہوئے انہیں یاد نہیں تھا کہ جموں وکشمیر میں پہلے ہی ایک پردیش کانگریس کمیٹی موجود ہے؟ کیا انہوں نے نہیں سوچا تھا کہ سونیا جی، راہل جی، اور پی سی سی کی نمائندگی کی ضرورت ہے؟'۔

جے کے پی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ وہ معمول کی ملاقات کے لئے نئی دہلی میں تھے اور انہوں نے غلام نبی آزاد کے بارے میں پارٹی ہائی کمان سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے 28 فروری کو جموں و کشمیر میں جی 23 پروگرام میں آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ چائے بیچنے والے کی حیثیت سے اپنے ماضی کے بارے میں صاف گوئی کرتے ہیں اور کبھی بھی اپنے پس منظر کو دنیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔

27 فروری کو انہوں نے جموں میں 'شانتی سمیلن' ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔ جی 23 قائدین کے گروپ میں کپل سبل، آنند شرما، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہوڈا، راج ببر اور ویوک تانکھا شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details