بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈم گام ضلع انتظامیہ کی جانب سے بڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 153ویں جنم دن کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے اس پروگرام کی صدارت کی. چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نذیر احمد خان نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔ Gandhi Jayanti celebrations In Sports Stadium In Budgam
اس موقع پر ایک خصوصی یوگا سیشن منعقد کیا گیا۔اس کے علاوہ پینٹنگ مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ چرخوں اور دیگر ہینڈ لوم مصنوعات کے ساتھ دستکاروں نے تقریب کے دوران نمائش بھی کی۔ اس موقع پر امن و امان اور سوچھتا کا عہد بھی لیا گیا جس میں سینکڑوں مقامی لوگوں اور طلباء نے شرکت کی۔ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات، طلباء، کھلاڑیوں اور دیگر کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام نے ایک خاص پیغام میں کہا کہ ہم بڈگام کی ترقی چاہتے ہیں۔ اس کے لیے ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔