خیال رہے کہ حال ہی میں علاقے میں زمین کھسکنے سے درجنوں دکانیں اور ایک گاڑی ملبے کے ڈھیر کے نیچے دب گئے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔
مکان دھسنے کے بعد اہل خانہ سرکاری عمارت میں منتقل آج ایک بار پھر علاقے میں زمین دھسنے کی وجہ سے ایک مقامی شخص کے مکان میں دراڑیں پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ کو اپنا گھر بار چھوڑ کر سرکاری عمارت میں رہائش پذیر ہونا پڑا۔
علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ اس کنبے کا کمانے والا عبدالمجید خان کافی عرصے سے بیمار پڑا ہوا ہیں اور جو کچھ کام نہیں کر پا رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے ایس ڈی ایم کنگن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جلد اس معاملہ میں مداخلت کی اور اہل خانہ کو سرکاری اسکول میں پناہ دی۔
علاقے کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کنبے کی مالی حالت کافی خستہ ہیں اور صرف خواتین محنت مزدوری کرکے کسی طرح چار دیواری کو تیار کیے تھے لیکن کل رات دیر گئے ان کے مکان میں دراڑیں پیدا ہوگئی ہے جس سے افراد خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا اس کنبے کی مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ جلد اپنے گھر میں وپس جا سکے۔