نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ تاہم آخری رسومات میں کسی بھی بی جے پی لیڈر نے شرکت نہیں کی۔اس سے پہلے تینوں مہلوکین کو رات بھر ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ میں رکھا گیا جہاں صبح انکا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
اسپتال میں مہلوکین کے رشتہ داروں و ہمسایوں کی بڑی تعداد موجود رہے اور یہاں غم و غصہ کا موحول نظر آرہا تھا۔
جوہی لاش اپنے اپنے آبائی گھر لائے گئے تو وہاں کہرام مچ گیا ۔خواتین سینہ کوبی کرتے نظر آئیں۔
قابل ذکر ہے ہے کہ خوشی پورہ قاضی گنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے جمعرات شام کو بی جے پی یووا مورچہ کے ضلع جنرل سیکریٹری کولگام سمیت 3کارکنان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق یور خوشی پورہ عید گاہ کے نزدیک شام دیر گئے 8 بجکر 20منٹ پر ضلع سیکریٹری کولگام یووا مورچہ فدا حسین ایتو عرف ٹیپو ولد گل محمد ساکن وے کے پورہ، بھاجپا کارکن اور الیکٹرک انجینئر گریجویٹ عمر رشید بیگ ولد عبدالرشید ساکن سوپٹ اور عمر رمضان حجام ولد محمد رمضان ساکن وے کے پورہ اپنی ذاتی گاڑی زیر نمبر JK02BU/79 میں کہیں جارہے تھے، تو عید گاہ کے نزدیک عسکریت پسندوں نے انکی گاڑی پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں شدید طور پر زخمی ہوئے لیکن اسپتال لیجاتے ہوئے فدا حسین راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔بعد میں دیگر دو ورکر بھی دم توڑ بیٹھے۔