فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ - اننت ناگ
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کے پی روڈ کے نزدیک ہیڈ پوسٹ میں تعینات سی آر پی ایف کمپ پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی ہے۔
فوجی کمپ پر مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ
پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے، اور ملزمین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کے پی روڈ کے اسی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک خودکش حملے میں اننت ناگ کے ایس ایچ او ارشد حسین اور دیگر تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
Last Updated : Jun 21, 2019, 2:47 PM IST