اردو

urdu

ETV Bharat / state

تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ بند - etv bharat jammu and kashmir

ڈپٹی ایس پی نیشنل ہائی وے نے بتایا کہ وادی کشمیر میں تازہ برفباری اور مسلسل بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا ہے۔

تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ بند
تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ بند

By

Published : Jan 23, 2021, 3:44 PM IST

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر- جموں قومی شاہراہ کو تازہ برفباری اور بارش کے پیش نظر ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ بند

ڈپٹی ایس پی نیشنل ہائی وے نے بتایا کہ وادی کشمیر میں تازہ برفباری اور مسلسل بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز قومی شاہراہ کے جوہر ٹنل اور بانہال میں برفباری کی وجہ سے شاہراہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اس قبل قریب ایک سو مال بردار گاڑیوں کو وادی کشمیر کی جانب روانہ کر دیا گیا تاہم برفباری اور پھسلن کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کو نوگام جوہر ٹنل سیکٹر میں مشکلات کا سامنا پڑا جسکی وجہ بانہال اور جوہر ٹنل کے درمیان ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔

رامبن اور رامسو سیکٹر میں زبردست بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے شاہراہِ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسافر بردار گاڑیوں کا ادھمپور سے واپس جموں جانے کی گزارش کی گئی۔ اس سلسلے میں محکمہ نے لوڈ سپیکر کا استعمال کر کے ڈرائیور کو مسافروں کو خطرے میں نہ ڈالنے کی گزارش کرتے ہوئے واپس محفوظ جگہ لے جانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details