جموں کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے میدانی اور بالائی علاقوں میں پیر کی رات سے اوسط سے درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔ جواہر ٹنل اور پیر پنچال پہاڑی رینج میں بھی تازہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو پھر ایک بار ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہے۔
اس دوران جموں سے کشمیر کی جانب آنے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق قاضی گنڈ اور لور منڈا کے قریب شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے شاہراہ کو فی الحال ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شاہراہ کو بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔