کشمیر میں گزشتہ شب سے تازہ برفباری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
جواہر ٹنل اور پیر پنچال پہاڑی رینج کے آر پارعلاقوں میں تازہ برف باری کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ کو بھی فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔