جہاں میدانی علاقوں میں درمیانی برف باری ہوئی، وہیں بالائی علاقوں جیسے گلمرگ، شوپیاں اور پیر پنجال میں بھاری برفباری درج کی گئی۔
تازہ برفباری کے باوجود درجہ حرارت میں بہتری محمکہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں برفباری سات تاریخ یعنی منگل کے روز تک ہوگی اور اس کے بعد وادی میں موسم میں تبدیلی ہوگی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ بدھوار سے کشمیر میں موسم 10 تاریخ تک خشک رہنے کے امکانات ہیں، تاہم جموں صوبے کے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں بدھ کو برف باری کے قوی امکان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برف باری سے کشمیر میں درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ دن کا درجہ حرارت چار سے پانچ ڈگری رہنے کا امکان ہے اور رات کا درجہ حرارت منفی 0.4 رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ منگل کی شام سے کشمیر میں موسم میں بہتری ہوگی جو دس جنوری تک برقرار رہے گا، لیکن 11 جنوری کو برف باری کے امکان دکھائی دے رہے ہیں۔
برف باری کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت جموں سے سرینگر تک معمول کے مطابق چل رہی ہے، وہیں لیہہ سرینگر، کپواڑہ، کرناہ اور گریز بانڈی پورہ شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔