جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے مین بازار میں ایک پھل فروش نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر سے پیٹیوں میں آئے سیبوں پر پاکستان اور عسکریت پسندوں کے حمایت میں نعرے لکھے تھے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے مکھرجی چوک کے پاس پھل بازار میں جاکر سیب ضبط کر لیے۔

حالانکہ پیٹی میں بند محض چار سیبوں پر ہی پاکستان زندہ آباد کے نعرے لکھے تھے، جو کہ پیٹی کے اوپر والے حصے میں تھے۔ پیٹی میں دیگر سیب معمول کے مطابق تھے۔
تھانہ انچارج سنجیو چب نے بتایا کہ پھل فروش کی اطلاع پر فوراً کارروائی کی گئی اور اس کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ابھی تک کی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی پھل فروشوں نے سیب جموں سے لایا ہے۔
چب کے مطابق جموں کے تاجر کو یہ سیب کشمیر سے سپلائی ہوئے ہیں۔ انکے مطابق پیٹی میں بند کرتے وقت کس نے یہ نعرے لکھے،اس کی جانچ ہوگی۔
سیب پر انگریزی میں پاکستان، برہان وانی اور ذاکر موسیٰ لکھا ہے، جب کہ اردومیں ایک سیب پر ہمیں کیا چاہیئے آزادی لکھا ہوا ہے۔