غلام نبی آزاد کا کشمیر کے نوجوانوں کو سیاست کا شکار نا ہونے کا مشورہ رامبن:ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ ضلع رامبن کے دور دراز تصیل راجگڑھ میں پہنچے جہاں انہوں نے عوامی جلسے میں شرکت کی۔
رامبن ضلع کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں راجگڑھ تصیل کی مختلف پنچایت سے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس دوران کئی پارٹی رہنماؤں سابق وزیر غلام محمد سروری، سابقہ وزیر عبدالمجید وانی، پارٹی جزل سیکرٹری اینتا ٹھاکر، ایڈوکیٹ ارون سنگھ راجو، ضلع صدر رامبن دھرم سنگھ دیگری لیڈران نے عوام سے خطاب کیا۔انہیں غلام نبی آزاد کے دور حکومت میں ہوئے کاموں کو لیکر آگاہی دی۔
غلام نبی آزاد نے اپنے خطاب میں عوام سے گزارش کی کہ وتدریس یہ سیاست کے شکار نہ ہو اور ترقی روزگار تعلیم کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے انتخابات میں جموں و کشمیر کو وقت کی حالات سے باہر نکالنے کیلئے ڈی اے پی اے پی کا ساتھ دے ۔تاکہ انکے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے جموں کشمیر کو ریاستی درجہ واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اپنی پارٹی نے کونہ بل علاقہ میں کنونشن کا انعقاد کیا
ان کا کہنا ہے کہ جب ہماری حکومت بنے گی تو وہ سبھی ضروری قوانین بنائیں گے جو ان کی زمینوں کو تحفظ دے سکیں۔ ان کے بچوں کا روزگار کا بھی حق دلا سکے۔غلام نے مزید نے کہا کہ انکی پارٹی آنے والے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ھے اور اگر انہیں اقتدارا ملتا ہے تو پچھلی بار سے زیادہ محنت سے وہ کام جموں کشمیر کی ترقی کا کام کریں گے۔