اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسئلہ کشمیر پر جھوٹ کون بول رہا ہے؟ - نیشنل کانفرنس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کے رد عمل میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ' امریکی صدر کو جھوٹا قرار دیا جائے گا یا کشمیر کے حوالے سے تیسرے فریق کی مداخلت پر بھارت کا موقف تبدیل ہوا ہے۔'

مسئلہ کشمیر پر جھوٹ کون بول رہا ہے؟

By

Published : Jul 23, 2019, 12:57 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 5:00 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'کیا حکومت ہند امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو جھوٹا قرار دے گی یا کشمیر کے حوالے سے تیسرے فریق کی مداخلت پر بھارت کے موقف میں غیر اعلانیہ تبدیلی واقع ہوئی ہے'۔

مسئلہ کشمیر پر جھوٹ کون بول رہا ہے؟

انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں کہا: 'میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ جب ڈونلڈٹرمپ یہ کہتا ہے کہ وزیر اعظم ہند نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکہ کو ثالثی کرنے کو کہا تو وہ خود ہی یہ باتیں کہہ رہے ہیں لیکن میں چاہوں گا کہ وزارت خارجہ امور ڈونلڈٹرمپ کو اس دعوے پر ان کے ساتھ رابطہ کرے'۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کشمیر مسئلے پر ثالثی کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے ان سے کہا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں معاونت کرے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ مجھے ثالث بننے میں خوشی ہوگی۔

Last Updated : Jul 23, 2019, 5:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details