اطلاعات کے مطابق لینڈ مائن بلاسٹ کی آوازیں دور دور تک سنائی دی، ما ئن بلاسٹ کے آوازین سن کر مقامی لوگوں میں دہشت کا ماحو ل پیدا ہوگیا ہے، جبکہ کئی کلو میٹر جنگلات کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
پونچھ: ایل او سی پر دوسرے روز بھی آتشزدگی - تقریبا ً دو درجن لینڈ مائنز بلا سٹ
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں دوسرے روز بھی جنگلات میں آتشزدگی جاری ہے جس کی زد میں آنے سے تقریباً دو درجن لینڈ مائنز بلاسٹ ہوئے ہیں۔
پونچھ: ایل او سی پر دوسرے زور بھی آتشزدگی
جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے پورے علاقے میں دھو اں ہی دھواں نظر آرہا ہے ۔ لائن اف کنٹرول میں لگی آگ کی وجہ سے فوجی جوانو ں کو بھی چوکس رپنے کی ہداہت دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کہ گذشتہ روز کی صبح ایل او سی کے جنگلات میں آگ لگ گی تھی جو ابھی تک جا ری ہے تا ہم آگ کی وجہ سے کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلا ع موصول نہیں ہوئی ہے
Last Updated : Mar 2, 2020, 5:56 PM IST