اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 5 ڈاکٹر معطل - جموں وکشمیر

معطل شدہ ڈاکڑوں میں للت کمار،سندیپ سنگھ،نیرج گپتا اور مبشر الحق کے علاوہ عرفان احمد بانڈے شامل ہیں ۔

ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 5 ڈاکٹر معطل
ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 5 ڈاکٹر معطل

By

Published : Sep 23, 2020, 9:55 AM IST

جموں وکشمیر یو ٹی انتظامیہ نے مختلف جگہوں پر کام کرنے والے 5 ڈاکٹروں کو بلا وجہ غیرحاضر رہنے کی پاداش میں معطل کردیا ہے۔ مذکورہ ڈاکٹر بغیر کسی اطلاع کے اور بلا وجواز اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے ہیں۔

معطل شدہ ڈاکڑوں میں للت کمار،سندیپ سنگھ،نیرج گپتا اور مبشر الحق کے علاوہ عرفان احمد بانڈے شامل ہیں ۔

ان ڈاکٹروں کی معطلی سے قبل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی جانب سے ان کے نام باضابطہ طور ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ لیکن مذکور ڈاکڑوں نے نوٹس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس بابت کوئی معقول جواب نہیں دیا۔جبکہ نوٹس کے زریعے کئی بار ان غیر حاضر ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لیے کہا گیا تھا ۔

تاہم بار بار موقع دئیے جانے کے باوجود بھی انہوں نے احکامات کی پاسداری عمل نہیں لائی۔

ڈائریکٹر ہیتلتھ سروس جموں کے مطابق مزکورہ غیر حاضر ڈاکٹروں کو بڑی مدت برداشت کیا گیا اور اب ان کے خلاف اس طرح کی کاروائی عمل میں لانا ضروری بن گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی بحرانی صورتحال کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے اس طرح کا یہ پہلا موقع ہے کہ جس میں غیر حاضر رہنے والے 5 ڈاکٹروں کو باہر کا راستہ دکھایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details