اردو

urdu

By

Published : Mar 12, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Mar 12, 2020, 5:44 PM IST

ETV Bharat / state

پونچھ میں ہند۔ پاک افواج کے درمیان گولہ باری

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ اور شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پونچھ میں ہند- پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور شدید گولہ باری
پونچھ میں ہند- پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور شدید گولہ باری


سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ کے سوجیان سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کی صبح پاکستانی فوج نے بلا اشتعال ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید گولہ باری شروع کی۔


انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کی گولہ باری کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


دریں اثنا اس سرحدی علاقے کے ایک باشندے نے بتایا کہ طرفین کے درمیان صبح قریب ساڑھے چھ بجے گولہ باری شروع ہوئی اس گولہ باری کے تبادلے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان شدید گولہ باری کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے۔


ایک اور باشندے نے کہا کہ ہماری مرکزی سرکار سے گذارش ہے کی ہمارے اس مسئلے کی طرف بھی متوجہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز سرحدی علاقوں میں دہشت پھیلا رہتا ہے آخر کب تک ہم یہ دیکھتے رہیں گے۔


سرحدی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کے تحفظ کے لئے انفرادی طور پر بنکر تعمیر کریں۔


قابل ذکر ہے کہ دو نوں ممالک کے درمیان سال 1999 کے تنازعے کے بعد سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوصف طرفین کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ اب ایک معمول بن گیا ہے۔


طرفین کے درمیان نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔

Last Updated : Mar 12, 2020, 5:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details