جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع گھنٹہ گھر کے قریب نصب ایک ٹرانسفرمر میں آج اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب مقامی لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے ٹرانسفرمر میں لگی آگ - Jammu and Kashmir news
محکمہ بجلی اور میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی کے سبب گھنٹہ گھر کے قریب نصب ایک ٹرانسفرمر میں آگ لگنے سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔
محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے ٹرانسفرمر میں آگ
مقامی لوگوں کی اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچے محکمہ بجلی کے ملازمین نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم پھر بھی کافی نقصان ہوچکا تھا۔
اس تعلق سے مقامی دوکانداروں نے کہا کہ یہ معاملہ محکمہ بجلی اور میونسل کارپوریشن کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔