اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: ایل او سی کے جنگلات میں آتشزدگی

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں کئی مائن بلاسٹ ہوئے ہیں۔

پونچھ: ایل او سی کے جنگلات میں آتشزدگی
پونچھ: ایل او سی کے جنگلات میں آتشزدگی

By

Published : Feb 26, 2020, 12:27 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:10 PM IST

اطلاعات کے مطابق ایل او سی پر دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دی ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق منکو ٹ لائن آف کنٹرول کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی اور آتشزدگی کئی کلو میٹر تک پھیل گئی ہے۔

فوج کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے درجن کے قریب مائنز بھی بلاسٹ ہوگئی ہیں تاہم جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

وہیں آگ کی زد میں آنے سے کئی سرسبز درخت راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں اور جنگلی جانور بھی رہائشی علاقوں کی جانب نکل کر آرہے ہیں ۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقہ میں بچے ہوئی مائنز اور پاکستانی فا ئرنگ کی وجہ سے آگ کو بھجانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details