جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں خشک سالی کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
وائلڈ لائف فارسٹری کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق پہلگام کے جنگلات اراضی کمپارٹمنٹ نمبر 47 میں تین روز قبل آگ نمودار ہوئی۔
اس ہولناک واردات میں وہاں وائلڈ لائف فارسٹری کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پہلگام آورہ کے وائلڈ لائف جنگلات میں اتوار کی رات دیر گئے اچانک آگ لگ گئی، جس سے فارسٹری کا ایک وسیع حصے کو نقصان پہنچا ہے۔
اس دوران فارسٹری ملازمین اور مقامی لوگوں کی زبردست کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنگل میں آگ لگانا عام واقعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے ملازمین اور عام شہریوں کے فوری کوشش کی وجہ سے آگ پر قابو پالیا گیا۔