پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹینگپونہ علاقے میں لکڑے کے کارخانے میں آگ کا واقعہ پیش آیا۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔اس واقعے میں لاکھوں روپے کے املاک جل کر راکھ ہو گیا۔Fire Breaks Out In Wooden Factory At Telangana In Pulwama
لکڑی کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق مہراج احمد نجار کے لکڑی کے کارخانے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ کارخانے میں رکھے لاکھوں روپے کے مال جل کر راکھ ہو گیا۔ آتشزدگی کے واقعے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
اگرچہ محمکہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر فابو پانے کی بھر پور کوشش کی۔ گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔ تاہم اس واقعے میں لاکھوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں:Fire Incident on Srinagar سرینگر میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رات کے دوران اس لکڑی کے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے پورا کارخانہ اس کی زد میں آ گیا۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کارخانے کے مالک کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کر سکیں۔ Fire Breaks Out In Wooden Factory At Telangana In Pulwama