اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنگلات میں بھیانک آتشزدگی - سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پ

ضلع پلوامہ کے ترال کے جنگلات میں آتشزدگی کے ایک اور واقعے میں سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعلقہ حکام آگ کو بجھانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

جنگلات میں بھیانک آتشزدگی
جنگلات میں بھیانک آتشزدگی

By

Published : Apr 12, 2020, 9:25 PM IST

ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ترال کے خانہ گنڈ آری پل علاقے میں وائلڈ لائف ایریا میں یہ آگ کھریو پامپور جنگلات سے نمودار ہوئی اور جلد ہی اس نے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی وجہ سے سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بھیانک آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف اور جنگلات کی مشترکہ ٹیمیں آگ کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم اب تک انھیں کامیابی نہیں ملی ہیں۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے رینج آفیسر وائلڈ لائف ایریا ترال خورشید اقبال سے کئی مرتبہ فون پر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ترال کے کملا جنگلات میں آتشزدگی سے سبز سونے کو نقصان پہنچا تھا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details