اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: جنگلات میں آتشزدگی - متعدد واقعات رونما

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع کملا جنگلات میں ایک بار پھرزبردست آگ لگ گئی۔

ترال: جنگلات میں آتشزدگی
ترال: جنگلات میں آتشزدگی

By

Published : Apr 8, 2020, 9:16 PM IST

اطلاعات کے مطابق آج تقریباً چار بجے وائلڈ لائف ایریا میں اگ لگ گئی جو تا حال مزید پھیل رہی تھی۔

مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف ایریا کے ملازمین پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں لوگ جنگل میں سبزیوں کی تلاش میں نکلتے ہیں اور انسانی نقل و حمل کی وجہ سے ان جنگلات میں آگ لگی ہے۔

اس ضمن میں رینج افسر ترال فاروق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ مذکورہ علاقے کی طرف ایک ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کر لے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان جنگلات میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details