اردو

urdu

By

Published : May 19, 2023, 6:18 PM IST

ETV Bharat / state

Aspirants Continue Protest فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں ناکام اُمیدواروں کا احتجاج

سرینگرمیں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر انکوائری رپورٹ جمع کرانے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے امیدواروں کا احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے حکام کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں ناکام اُمیدواروں کا احتجاج
فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں ناکام اُمیدواروں کا احتجاج

فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں ناکام اُمیدواروں کا احتجاج

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں فائیر اینڈ ایمر جنسی سروس میں ناکام امیدوراوں نے حکام کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔امیدواروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی برسوں سے فائر انیڈ ایمر جنسی سروس میں ناکام امیدواراں نے آج دوبار سرینگر کی پریس کالونی میں اپنا احتجاج درج کیا۔اس مزکورہ امیدواروں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھی۔ امیدوراوں نے امتحان میں ہوئے بدعنوانی اور سیلکشن لسٹ میں دھاندلیوں کا الزام عاید کرتے ہوے کہا کہ ہم نے کئی برسوں سے امتحان کے لئے دن رات محنت کی تھی جبکہ کچھ لوگوں نے مزکورہ محکمہ کے ضمیر فروش عناصر سے ساز باز کرکے اور پیسے دے کر سیلکٹ لسٹ کو ہی بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Anti Drug Rally In Ganderbal گاندربل میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

انہوں نے کہاکہ فہرست بدلنے کا الزام اب ثابت بھی ہو چکا ہے لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ ہماری فریاد کوی بھی نہین سنتا جو حکام پہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس اثنا میں ایک امیدوار نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر صاحب نے آتے ہی کہا تھا کہ میں کرپشن کو جموں و کشمیر میں جڑ سے ختم اکھاڑ پھینکیں گے لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب ہمیں انصاف نا مل جائے۔اس کے لئے ہم تحریک چلائیں گے۔ہم اس کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details