اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کا شاک لگنے سے تین افراد ہلاک

شمالی کشمیر کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے میں اس وقت کہرام مچھ گیا جب بدھوار کے قریب رات کے تین بجے بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گھر میں والد سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

شاٹ سرکٹ سے والد سمیت تین ہلاک

By

Published : Jul 10, 2019, 12:33 PM IST


مقامی لوگوں نے محمکہ بجلی (پی ڈی ڈی) پر الزام لگایا کہ قیمتی جانوں کے زمہ دار متعلقہ حکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنگڈار میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک مکان میں رات کے تین بجے بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک کمرے میں نیند میں مصروف 5 افراد شدید طور زخمی ہوئے۔

اگرچہ پانچوں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لیے نزدیکی سب ضلع ہسپتال ڈنگڈار پہنچایا گیا جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ جبکہ دو افراد کی حالت ابھی نازک بتائی جارہی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details