بارہمولہ:دور جدید میں جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹیکنالوجی ایک عام انسان کی زندگی میں کافی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی طریقے سے ایگریکلچر میں اب مختلف اقسام کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے ایک کسان کو کافی سہولیت فراہم ہوتی ہے۔ وقت بھی کافی بچ جاتا ہے۔ اس وقت کشمیر کے مختلف اضلاع میں دھان کی فصل کی کھٹائی کی جا رہی ہے۔ روایتی طور پر کشمیر میں دھان فصل کی کھٹائی ہاتھوں سے کی جاتی ہے لیکن اب ٹیکنولوجی کے اس دور میں مشینری کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں دھان کی کھٹائی کے لیے ریپر مشین (Reaper Machine) کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے وقت کافی بچ جاتا ہے۔
اس ضمن میں شمالی کشمیر سے وابستہ سوپور کے ایک کسان نے بھی اس ریپر مشین کا استعمال کیا ہے۔ اس کے مطابق اس کو کافی سہولیت ہوئی ہے۔ مقامی کسان نے کہا کہ میں دن میں تیس کنال اراضی پر مشتمل دھان کی کھٹائی کرتا ہوں۔ اس سے مجھے کافی فائدہ مل رہا ہے۔ میں سوپور کے دور دراز علاقوں میں جاکے دھان کی کھٹائی کرتا ہوں اور اس سے کسانوں کو کافی راہت مل رہی ہے۔