ریاست جموں و کشمیر کے بمنہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 3 سالہ بچے کی ماں سمیرا کے سسرال چھانہ پورہ کے اچانک فوت ہو جانے کی خبر پھیل گئی۔
مقتولہ کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ کچھ برسوں سے مذکورہ خاتون کو اپنے شوہر کی طرف سے ستائے جانے کی شکایتیں سامنے آرہی تھیں۔
اہل خانہ نے خاتون کے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کا قتل اس کے شوہر اور سسرال والوں نے مل کر کیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مقتولہ کو ذہنی اذیتیں دی جارہی تھیں۔
دوشیزہ کے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ احتجاج کر رہے مقتولہ کے رشتہ داروں نے ملزموں کے خلاف کاروائی کرنے کی مانگ کی۔