اردو

urdu

' جے کے اور لداخ میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی خبریں فرضی'

مرکزی وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے نام سے جموں و کشمیر اور لداخ میں فکسڈ لائن براڈ بینڈ اور انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنے والے ٹویٹ کو فرضی قرار دیا ہے۔

By

Published : Jun 30, 2020, 12:29 PM IST

Published : Jun 30, 2020, 12:29 PM IST

' جے کے اور لداخ میں انٹرنیٹ حدمات معطلی کی خبریں فرضی'
' جے کے اور لداخ میں انٹرنیٹ حدمات معطلی کی خبریں فرضی'

وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ' مرکزی وزیر داخلہ کے نام پر ایک ٹویٹ گردش کررہا ہے جس میں جموں و کشمیر اور لداخ میں براڈ بینڈ اور انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ ٹویٹ فرضی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ کے ٹویٹر ہینڈل سے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔'

' جے کے اور لداخ میں انٹرنیٹ حدمات معطلی کی خبریں فرضی'

واضح رہے کہ گذشتہ روز امت شاہ کے نام پر ایک فرضی ٹویٹ سوشل میڈیا پر گشت کر رہا تھا جس میں لکھا تھا ' مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں آج رات سے فکسڈ لائن براڈبینڈ اور موبائل انٹرنیٹ سروسز کو معطل کیا جائے گا۔'

قابل ذکر ہے کہ اس سال کے شروع میں 9 مئی کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت سے متعلق فرضی ٹویٹ پھیلانے پر چار افراد کو گجرات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details