جموں و کشمیر: اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر عثمان مجید نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی سیاسی جماعتوں کی طرف سے پروپیگنڈہ کیے جانے والے پرفریب نعروں سے عوام خبردار ہیں، اب جذباتی سیاست سے وہ ووٹ حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ "اپنی پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو وہ تمام حقوق ملیں جو ملک کے آئین کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی کا بنیادی ایجنڈا جموں و کشمیر میں مستقل امن اور ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ اس خطے کے لوگ پرامن ماحول میں رہ سکیں اور خوشحال ہو سکیں۔
وہیں انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کا وجود 5 اگست 2019 کے بعد، جموں و کشمیر میں گہری غیر یقینی صورتحال اور مکمل افراتفری کے دور میں آیا، جب تمام کاروبار بند کر دیے گئے تھے، ہزاروں لوگوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا تھا۔ اس صورت حال کا سامنا کرتے ہوئے، ہم نے مرکز سے بات کی اور پھر جاکر عام لوگوں کو راحت ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
اپنی پارٹی کے سابق وزیر عثمان مجید کے ساتھ خصوصی گفتگو - جموں و کشمیر کی نیوز
اپنی پارٹی کے سابق وزیر عثمان مجید نے کہاکہ اپنی پارٹی کا وجود 5 اگست 2019 کے بعد، جموں و کشمیر میں گہری غیر یقینی صورتحال اور مکمل افراتفری کے دور میں آیا، ہزاروں لوگوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا تھا۔ اس صورت حال کا سامنا کرتے ہوئے، ہم نے مرکز سے بات کی پھر عام لوگوں کو راحت ملی۔ Exclusive interview with former minister Usman Majeed
اپنی پارٹی کے سابق وزیر عثمان مجید کے ساتھ خصوصی انٹرویو
Published : Dec 10, 2023, 5:26 PM IST
انہوں نے مزید کہاکہ، "ہم نے اپنی پارٹی بنائی اور دہلی میں مرکزی حکومت کے رہنماؤں سے ملنے گئے، ہم نے انہیں کامیابی کے ساتھ قائل کیا کہ وہ کوئی ایسا اقدام نہ کریں، جس سے جموں و کشمیر کی آبادی کو نقصان پہنچے۔ ہم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے علاقے میں زمین اور ملازمتوں کے خصوصی حقوق کی وکالت بھی کی۔