کشمیر یونیورسٹی میں لئے جانے والے انڈر گریجویٹ امتحانات کا وقت جمعہ کے علاوہ باقی دنوں کے لئے تبدیل کیا گیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات ارشاد احمد نوچو کے مطابق تمام انڈر گریجویٹ امتحانات کا وقت صبح 11 بجے سے تبدیل کر کے دوپہر 12 بجے رکھا گیا ہے۔ تاہم جمعہ کو لئے جانے والے مذکورہ جاعتوں کے امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی لیے جائیں گے۔
امتحانات میں تبدیلی سے متعلق طلبا کو آگاہ کرنے کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی باضابطہ طور نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ مزید جانکاری کے لئے یونیورسٹی کے پی آر او آفس سے بھی رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بھاری برف اور اسے پیدا شدہ صورتحال کے بیچ کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔