اردو

urdu

ETV Bharat / state

امیت شاہ کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے: محبوبہ مفتی - کشمیر

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے متنازعہ بیان "ہندو سکھ اور بدھشٹوں کو چھوڑ کر دیگر تمام دراندازوں کو ملک سے نکال باہر کر دیں گے" اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کے صدر کو ملک کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

محبوبہ مفتی، صدر، پی ڈی پی

By

Published : Apr 13, 2019, 5:16 AM IST

Updated : Apr 13, 2019, 9:37 AM IST

محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن میں ایک انتخابی ریلی سے مخاطب ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جموں کشمیر نے بھی بھارت کے ساتھ ملنے کا فیصلہ اس کے سیکولر کردار کو دیکھتے ہوئے کیا ہے وہ سمجھتی ہیں کہ امیت شاہ کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے'۔

محبوبہ مفتی، صدر، پی ڈی پی

انہوں نے یہ بھی کہا یہ ملک سیکولر بنیادوں پر بنا ہے کسی مخصوص مذہب کے لیے نہیں بنا ہے یہ ملک سب کا ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایسے بیانات دے کر ملک کی بنیاد کو ہلا دینا چاہتے ہیں اور ایسے لوگ ملک کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔


واضح رہے کہ امیت شاہ نے دو دن قبل جمعرات کے روز ریاست مغربی بنگال میں انتخابی جلسے میں ہندو سکھ اور بدھشٹوں کو چھوڑ کر سبھی پناہ گزینوں کو ملک سے باہر کرنے کی بات کی تھی۔

انہوں نے رائے گنج میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اگر وہ اقتدار میں آگئے تو بنگال میں این آر سی کو نافذ کرکے دراندازوں کو نکال باہر کر دیں گے۔

Last Updated : Apr 13, 2019, 9:37 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details