جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ساتویں مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کونسل کی خالی ہوئی نششت اور لوکل باڈی کا انتخاب بھی ہو رہا ہے جس کو لے کر عوام میں جوش و خروش کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔
کٹھوعہ: ووٹنگ کے پیش نظرعوام میں جوش و خروش - کٹھوا نیوز
کٹھوعہ میں ساتویں مرحلے کے لئے 11 بجے تک 35.56 فیصد جبکہ نگری بلاک میں 34.9 فیصد پولنگ رہی۔ اب پولنگ کا اختتام ہوچکا ہے اور مجموعی اعتبار سے پرامن پولنگ ہوئی ہے جہاں رائے دہندگان نے جمہوریت کے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
کٹھوا: ووٹنگ کے پیش نظرعوام میں جوش و خروش
کٹھوعہ میں صبح سات بجے سے شروع ہوئی۔ ووٹنگ کا سلسلہ 11 بجے تک 35.56 فیصد جبکہ نگری بلاک میں ووٹنگ کا فیصد 34.9 رہا۔ اس درمیان ایس او پی کا پورا خیال رکھا گیا۔
ووٹنگ کے دوران تمام ووٹرز کو سینیٹائزیشن کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت کی بھی جانچ کی جا رہی تھی۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی خاص انتظامات کئے گئے تھے۔