اردو

urdu

'انتظامیہ گھروں میں موجود مریضوں تک آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائے'

By

Published : May 7, 2021, 12:59 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویثرن بنچ نے کہا کہ جو مریض گھروں میں موجود ہیں ان تک آکسیجن کی سپلائی کرنا اور انہیں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

jk_ sri_ high court_ to administration ensure_ oxygen supply_7205518
ضرورت مندوں تک آکسیجن فراہمی کو یقینی بنائے انتظامیہ

کرونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں، انتظامیہ پر زور دیا کہ گھروں میں موجود مریضوں تک آکسیجن فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

عدالت عالیہ کی ڈویثرن بنچ نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ جو مریض گھروں میں موجود ہیں ان تک آکسیجن سپلائی کرنا اور ان کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات کو فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس بنچ کی سربراہی چیف جسٹس منکج میتھل اور جسٹس سنجے دھار کررہے تھے۔


اس کے علاوہ وینٹی لیٹروں، آکسیجن، بستروں اور ادویات کے علاوہ ریمیڈسیور کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی کمی دور کرنا ہے۔

عدالت عالیہ نے فائنانشل کمشنر صحت وطبی تعلیم کو ہدایت دی کہ گھروں میں موجود کرونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن کی کمی دور کرنے کی خاطر ہر شہر میں اضافہ نوڈل افسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ وہیں، ان کی تمام تفصیلات کو شائع کیا جائے تاکہ مریضوں کے تیمارداروں یا افراد خانہ ان سے رابطہ کر کے مشورے لیں اور انہیں آکسیجن کی دستیابی کے تعلق سے کسی بھی طرح کے مشکلات نہ ہوں۔

عدالت عالیہ نے انہیں ہدایت دی کہ جب بھی کسی مریض کے تیمار ان سے رابطہ کریں تو اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بنا کسی خوف و ڈر کے ان جگہوں، جہاں آکسیجن کی کمی ہو ان کو میسر کرائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details